منفرد اداکاری سے ٹی وی پر کا میابیاں حاصل کیں:مایا سونو خان

منفرد اداکاری سے ٹی وی پر کا میابیاں حاصل کیں:مایا سونو خان
 منفرد اداکاری سے ٹی وی پر کا میابیاں حاصل کیں:مایا سونو خان

  

لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و ماڈل مایا سونو خان نے کہا کہ میں جب سے شوبز میں آئی ہوں فحاشی اورعر یانی کا سہار ا لینے کی بجائے ہمیشہ میعاری اور منفرد اداکاری سے کا میابیاں حاصل کیں وہ گزشتہ روز لاہور میں نجی ٹی وی کے گیم شو کی ریکارڈنگ کے دوران ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کررہی تھیں۔ مگر کچھ ادکارائیں میر ی کا میابیوں سے کچھ سیکھنے کی بجائے حسد کرتی ہے اور وہ اپنی پر فارمنس کو بہتر بنانے کی بجائے صرف ڈنگ ٹپا پا لیسی سے کام کر رہی ہیں ان کو معلوم ہو نا چاہیے کہ مقام حسد سے نہیں صرف محنت سے ہی ملتا ہے ۔مایا سونو خان نے کہا ہے کہ میری شہر ت سے حسد کر نے والیوں کے ہاتھ میں کچھ نہیں آئے گا کیونکہ عزت صرف نصیب سے ملتی ہے ‘نئی آنے والی اداکارائیں محنت کر یں تو وہ شوبز میں مقام حاصل کر سکتیں ہیں ۔

مزید :

کلچر -