پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدہ کے لئے مذاکرات کا آٹھواں دور 21 اگست کو ہوگا

پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدہ کے لئے مذاکرات کا ...

  

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے کے لئے مذاکرات کا آٹھواں دور 21 اگست کو اسلام آباد میں ہوگا ۔ذرائع کے مطابق مذاکرات کا یہ دور تین دن جاری رہے گا جس میں معاہدے کے مسودے/ٹیرف میں کمی کے طریقہ کار سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس موقع پر دونوں ممالک تجارت کے لئے اشیاء کی فہرستوں کا تبادلہ بھی کریں گے۔ آزاد تجارت کے معاہدے پر دستخط 25 ستمبر کو ہوں گے جس سے دنوں ممالک کے مابین دوطرفہ تجارت بڑھانے میں مدد ملے گی۔

مزید :

کامرس -