ٹیکسٹائلز برآمدات کے فروغ کیلئے شعبہ کو 162 ارب روپے کی مراعات فراہم کرنے کا فیصلہ

ٹیکسٹائلز برآمدات کے فروغ کیلئے شعبہ کو 162 ارب روپے کی مراعات فراہم کرنے کا ...

  

اسلام آباد (اے پی پی) ٹیکسٹائلز کے شعبہ کی برآمدات کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور قومی برآمدات کے فروغ کے لئے شعبہ کو 162 ارب روپے کی مراعات فراہم کی جائیں گی۔ وزارت ٹیکسٹائلز انڈسٹری کے حکام نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے قومی برآمدات کے فروغ کے لئے 180ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا ہے جس میں سے 162 ارب روپے صرف ٹیکسٹائلز کی صنعتوں کو مختلف مراعات کی مد میں فراہم کئے جائیں گے

تاکہ شعبہ کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کیاجاسکے۔ انہوں نے کہاکہ قومی برآمدات میں ٹیکسٹائلز کی برآمدات کاحصہ 50فیصد تک ہے جس کی روشنی میں ٹیکسٹائلز کی برآمدات میں اضافہ پر خصوی توجہ دی جا رہی ہے۔

مزید :

کامرس -