جون 2017ء میں ملک میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد میں 0.256 ملین اضافہ

جون 2017ء میں ملک میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد میں 0.256 ملین اضافہ

  

اسلام آباد (این این آئی)مئی کے مقابلہ میں جون 2017ء کے دوران ملک میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد میں 0.256 ملین کا اضافہ دیکھا گیا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے اعدادوشمار کے مطابق مئی 2017ء کے اختتام پر ملک میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد 41.728 ملین تھی جو جون 2017ء کے اختتام تک 42.084 ملین تک بڑھ گئی۔ اس طرح مئی کے مقابلہ میں جون کے دوران تھری اور فور جی صارفین کی تعداد میں 0.256 ملین کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -