چین کو ایرانی تیل کی برآمد میں ریکارڈ اضافے کا امکان

چین کو ایرانی تیل کی برآمد میں ریکارڈ اضافے کا امکان

  

بیجنگ (اے پی پی)ایران کی جانب سے اگست میں چین کو تیل کی برآمد گیارہ ماہ کی بلند ترین سطح پر رہنے کا امکان ہے جس کی وجہ رعایتی نرخوں پر سپلائی ہے۔ عالمی میڈیا نے سودے سے واقف تجارتی ذرائع کے حوالہ سے بتایا کہ ایران کی جانب سے چین کو برآمدات کچھ عرصے سے کمی کا شکار تھیں تاہم ایران کی جانب سے خام تیل کے نرخوں میں رعایت دینے پر رواں ماہ ان کی سپلائی ریکارڈ رہنے کا امکان ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اگست کے دوران ایران سے چین کو خام تیل کی سپلائی 7 لاکھ 33 ہزار بیرل یومیہ رہنے کا امکان ہے جو ستمبر کے بعد اب تک خام تیل کی سب سے زیادہ برآمد ہوگی۔انھوں نے بتایا کہ رواں سال کی دوسری ششماہی کے دوران ایران ، چینی مارکیٹ پر اپنا اثر بڑھا سکتا ہے جس کی وجہ اوپیک اور لاطینی امریکی ملکوں کی جانب سے پیداوار میں کمی کے باعث عالمی مارکیٹ میں اس کی کم سپلائی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ رواں ماہ کے دوران ایران کی خام تیل کی کل عالمی برآمدات 2.37 ملین بیرل یومیہ رہنے کا امکان ہے جو اگست 2016 ء کی نسبت 4 فیصد کم ہیں۔ایشیائی ملکوں کو ایرانی تیل کی برآمد میں 5 فیصد اضافہ اور یورپ کو سپلائی میں 15 فیصد کمی کا امکان ہے ۔

irf/mnm/rmq 1321

مزید :

کامرس -