کپاس کی بی ٹی اقسام پر تھرپس ، سبز تیلہ اور سفید مکھی کا حملہ ہوسکتاہے،ماہرین

کپاس کی بی ٹی اقسام پر تھرپس ، سبز تیلہ اور سفید مکھی کا حملہ ہوسکتاہے،ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آن لائن)محکمہ زراعت پنجاب کی طرف سے کپاس کے کاشتکاروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ ماہ اگست کے شروع میں کپاس کی بی ٹی اقسام پر رس چوسنے والے کیڑوں تھرپس ، سبز تیلہ اور سفید مکھی کا حملہ ہوسکتاہے جس کے پیش نظرکپاس کی فصل کوان نقصان رساں کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کے لیے ہفتہ میں دوبار پیسٹ سکاؤٹنگ کریں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے بتایا کہ سفید مکھی فصل کپاس میں 3طرح سے نقصان کرنے کا باعث بنتی ہے۔بالغ اور بچے رس چوس کر پودوں کو کمزور کرتے ہیں رس چوسنے کے علاوہ سفید مکھی میٹھا لیسدار مادہ بھی خارج کرتی ہے۔جس پر سیاہ رنگ کی اُلی لگ جانے سے پودے کے حملہ شدہ حصے سیاہ ہوجاتے ہیں جو ضیائی تالیف میں رکاوٹ کا باعث بنتے ہیں۔
سفید مکھی کے کیمیائی تدارک کے لیے پائری پروکسی فن 10.8فیصد ای سی بحساب 500ملی لیٹر یا ڈایا فینتھیوران 4فیصد ایس سی بحساب200ملی لیٹر یا اسیٹا میپرڈ 20فیصد ایس ایل بحساب 125ملی لیٹر فی 100لیٹر پانی میں ملا کر سپرے کریں ۔سپرے کرنے کے 48گھنٹے بعد فصل کا تفصیلی معائنہ کریں اوررس چوسنے والے کیڑوں کا حملہ ختم نہ ہونے کی صورت میں 5سے 6دن بعد زہریں بدل کردوسرا سپرے کریں(ریاض)

مزید :

کامرس -