دوسری ششماہی کے دوران بھارت میں سونے کی درآمد میں کمی کا امکان

دوسری ششماہی کے دوران بھارت میں سونے کی درآمد میں کمی کا امکان

  

ممبئی(اے پی پی) عالمی گولڈ کونسل نے کہا ہے کہ رواں سال کی دوسری ششماہی کے دوران بھارت میں سونے کی درآمد میں کمی کا امکان ہے جس کی وجہ اندرون ملک نئے ٹیکسوں کے نفاذ کے باعث کیا گیا۔سونے کی درآمد پر عائد ٹیکس کی شرح 1.2 فیصد سے بڑھا کر 3 فیصد کردی گئی ہے جس کے باعث درآمد کنندگان ٹیکس سے بچنے کیلئے سونے کی درآمد کو محدود رکھیں گے۔

میڈیا نے بتایا کہ بھارت دنیا بھر میں سونا استعمال کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔پہلی ششماہی کے دوران اس کی سونے کی طلب 30 فیصد اضافے کے ساتھ 298.4 ٹن رہی تاہم قیمتی دھات کی حقیقی درآمد 518.6 ٹن رہی۔کونسل کا کہنا تھا کہ بھارت میں دوسری ششماہی کے دوران سونے کی سمگلنگ بڑھ کر 120 ٹن تک رہنے کا امکان ہے۔

مزید :

کامرس -