پاک چین صنعتی تعاون پاکستان کو خطے میں پیداواری مرکز بنا دے گا

پاک چین صنعتی تعاون پاکستان کو خطے میں پیداواری مرکز بنا دے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)وزارت منصوبہ بندی وترقی نے کہا ہے کہ پاک چین صنعتی تعاون پاکستان کو خطے میں پیداواری مرکز بنا دے گا ٗصنعتی زونز کے قیام سے مقامی صنعت کاروں کے لئے سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع پیدا ہونگے۔ چین کی صنعت پاکستانی صنعت کے لئے خطرہ نہیں بلکہ تجربہ مہارت اور سیکھنے کے مواقع لائے گی، چینی صنعتوں کی پاکستان میں منتقلی سے پاکستان کا صنعتی شعبہ مستحکم ہوگا، چینی صنعتوں کی پاکستان میں منتقلی سے بے روزگاری کا خاتمہ، مختلف شعبوں میں معلومات کا تبادلہ اور مہارت میں اضافہ ہوگا حکام نے بتایا کہ صنعتی ترقی کا فروغ پاک چین اقتصادی راہداری کا چوتھا اہم ستون ہے، پاکستان اور چین کے مابین صنعتی تعاون کے نتیجے میں مقامی صنعت کو فروغ اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا، صنعتی تعاون کے نتیجے میں چین کی صنعتیں دیگر مملک منتقل ہونے کی بجائے پاکستان منتقل ہوں گی۔

مزید :

کامرس -