مراکش میں بیروزگاری بڑھ گئی

مراکش میں بیروزگاری بڑھ گئی

  

رباط (اے پی پی) مراکش نے کہا ہے کہ دوسری سہ ماہی کے دوران مختلف شعبوں میں روزگار کے مواقع میں اضافے کے باوجود مجموعی طور پر بیروزگاری میں اضافہ ہوا جس کی وجہ کام کے قابل افراد کی تعداد میں اضافہ ہے۔محکمہ منصوبہ بندی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اپریل سے جون کے دوران ملک میں بیروزگاری کی شرح 9.3 فیصد رہی جبکہ 2016 ء کے اسی عرصے کے دوران 9.1 فیصد رہی تھی۔

سہ ماہی کے دوران کام کے قابل افراد میں 1 لاکھ 7 ہزار لوگوں کا اضافہ ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سہ ماہی کے دوران خدمات و تعمیرات کے شعبوں میں روزگار کے بالترتیب 19000 اور 7000 نئے مواقع پیدا جبکہ پیداواری شعبے میں روزگار کے 4000 ہزار مواقع کم ہوگئے۔دوسری جانب بہتر بارشوں کے باعث زرعی پیداوار میں اضافے کی وجہ سے اس شعبے میں روزگار کے 5200 مواقع سامنے آئے۔ یہ شعبہ ملک کی مجموعی قومی پیداوار کا 15 فیصد جبکہ روزگار کے قریبا نصف مواقع کا حامل شعبہ ہے

مزید :

کامرس -