نیویارک سٹاک ایکسچینج کے خالص منافع میں 17 فیصد اضافہ

نیویارک سٹاک ایکسچینج کے خالص منافع میں 17 فیصد اضافہ

  

نیویارک (اے پی پی) رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران نیویارک سٹاک ایکسچینج کے خالص منافع میں 17 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ اخراجات میں کمی ہے۔ امریکی ممیڈیا کے مطابق ایکسچینج کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اپریل سے جون کے دوران اس کا خالص منافع 418 ملین ڈالر (70 امریکی سینٹ فی شیئر) رہا جو 2016 ء کی دوسری سہ ماہی میں 357 ملین ڈالر (60 سینٹ فی شیئر) ریکارڈ کیا گیا تھا۔سہ ماہی کے دوران ایکسچینج کی کل آمدنی 1.49 ارب ڈالر رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کی آمدنی 1.50 ارب ڈالر سے معمولی کم ہے۔

سہ ماہی کے دوران آپریشنل اخراجات کی مالیت 569 ملین ڈالر رہی جو 2016 ء کی نسبت 1.6 فیصد کم ہے۔

مزید :

کامرس -