اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں کی وجہ سے درآمدات میں نمایاں اضافہ

اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں کی وجہ سے درآمدات میں نمایاں اضافہ

  

اسلام آباد (این این آئی)پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) کے تحت منصوبوں کی وجہ سے ملکی درآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران جولائی سے لیکر مارچ تک کے عرصہ میں ملکی درآمدات میں 18.7 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) کے تحت شروع ہونیوالے مختلف منصوبے بالخصوص توانائی کے منصوبے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سی پیک منصوبوں کیلئے بھاری تعمیراتی مشینری کی ضرورت ہے جس کی درآمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق درآمدات میں نمایاں اضافہ سے کسی قسم کی پریشانی کی ضرورت نہیں ، جاری مالی سال میں مجموعی درآمدات میں 12ارب ڈالر مالیت کی کیپیٹل اشیاء( مشینری اور دھاتیں) بھی شامل ہیں جس سے ملک کی صنعتی استعداد بڑھ جائیگی اور برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق بھاری مشینری کی درآمد انتہائی خوش آئند ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں ملکی معشییت کی ترقی کی رفتار تیز ہوجائیگی اورکئی شعبوں پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید :

کامرس -