چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ حکومت شوگر مافیا کو کنٹرول کرے، ناصر رمضان

چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ حکومت شوگر مافیا کو کنٹرول کرے، ناصر رمضان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ پنجاب ناصر رمضان گجرنے چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت شوگر مافیا کو کنٹرول کرے اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلائے انہوں نے کہا کہ شوگر مافیا کی ایما پروزارت تجارت کی منظوری سے رمضان سے قبل دو لاکھ میٹرک ٹن چینی بیرون ملک برآمد کرنے سے چینی بحران طویل ہوا ۔شوگر مافیا ایک طرف کسانوں کے اربوں روپے گنے کی ادائیگی کی مد میں دبائے بیٹھا ہے اور حکومت سے ایک بار پھر مطالبہ کررہا ہے کہ اسے چینی بیرون ملک بھیجنے کی منظوری دی جائے تاکہ وہ کسانوں کو گنے کی ادائیگی کرسکیں جبکہ دو لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرکے بھی شوگر مافیا کا پیٹ نہیں بھرا اور اس نے تاحال کسانوں کی گنے کی قیمت ادا نہیں کی جس سے کسان برادری پریشانی کا شکار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کسان ونگ کے عہدیدران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ناصر رمضان گجر نے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے باعث چینی کی برآمدات کو فوری روکا جائے ۔اور چینی برآمد کرنے کی قطعاً اجازت نہ دی جائے