یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزمیں سپروائزری سٹاف کیلئے تربیتی سیمینار

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزمیں سپروائزری سٹاف کیلئے تربیتی سیمینار

  

لاہور ( جنرل رپورٹر) میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں ڈیوٹی دینے والے سپروائزری سٹاف کیلئے اتوار کے روز یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں تربیتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں پنجاب بھر سے 1000سے زائد ٹیچرز نے شرکت کی۔ سپروائزری سٹاف 20اگست کو ہونے والے میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں بطور سپرٹینڈنٹس اور ڈپٹی سپرٹینڈنٹس ڈیوٹی سرانجام دے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر ڈاکٹر جنید سرفراز خان نے کہا کہ اس سال میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا انعقاد پنجاب کے 13شہروں میں قائم 30مراکز میں کیا جائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ انٹری ٹیسٹ کی رجسٹریشن کا عمل 10جولائی سے 28جولائی تک جاری رہا اور 65ہزار کے قریب امیدواروں کو رول نمبرز جاری کردیے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس سال رجسٹریشن کا عمل آن لائن کیا گیا تھا تاکہ امیدوار گھر بیٹھے خود کو رجسٹر کراسکیں۔ پروفیسر جنید نے مزید کہا کہ 20اگست کو ساڑھے پانچ ہزار سے زائد نگران عملہ انٹری ٹیسٹ میں ڈیوٹی دے گا۔ سیمینار میں سپروائزری سٹاف کو انٹری ٹیسٹ کے عمل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -