آنے والی نسلوں کو محفوظ مستقبل دینے کیلئے قوم کو جاگنا ہوگا،مسرت جمشید

آنے والی نسلوں کو محفوظ مستقبل دینے کیلئے قوم کو جاگنا ہوگا،مسرت جمشید

  

لاہور( جنرل رپورٹر)تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں کرپشن کا دفاع کرنے والوں کیلئے وزارتوں کی لوٹ سیل لگائی گئی اور دانیال عزیز اوراویس لغاری سمیت دیگر کی طرف سے من پسند وزارت نہ ملنے پر ناراضی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ،اپنی آنے والی نسلوں کو محفوظ مستقبل دینے کیلئے قوم کو جاگنا ہوگا وگرنہ ہمارے پاس پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں بچے گا۔گزشتہ روز ملاقات کیلئے آنے والی خواتین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو عوام سے کوئی سروکار نہیں ، جن وزراء نے ملک و قوم کی خدمت کا حلف اٹھایا تھا وہ گزشتہ کئی ماہ سے اپنے محکموں کے امور سر انجام دینے کی بجائے اپنی قیادت کی کرپشن کے دفاع پر مامور رہے ۔ کرپشن پر مٹی ڈالنے اور سیاسی مخالفین پر بڑھ چڑھ کر کیچڑ اچھالنے والوں کیلئے وزارتوں کی لوٹ سیل لگائی گئی اور کئی رہنما اپنی خدمت کے مطابق وزارت نہ ملنے پر ناراض ہیں ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عمران خان کی جدوجہد سے حکمرانوں کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیاہے اگر اب بھی قوم نے اپنے شعور کا مظاہرہ نہ کیا تو ہماری آنے والی نسلیں بھی ہمیں معاف نہیں کریں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -