حکومت ٹیکنیکل ایجوکیشن کو فروغ دینے کیلئے ایمرجنسی نافذ کرے ، شہباز ابن علی

حکومت ٹیکنیکل ایجوکیشن کو فروغ دینے کیلئے ایمرجنسی نافذ کرے ، شہباز ابن علی

  

لاہور ( پ ر ) غریب آدمی پارٹی پا کستا ن کے صدر شہباز ابن علی نے کہا ہے کہ علم و ہنر کی اہمیت قرآن میں واضح کی گئی ہے لہذا حکومت ٹیکنیکل ایجوکیشن کو فروغ دینے کیلئے ایمرجنسی نافذ کرے کیونکہ علم و ہنر کی تعلیم کو فروغ دے کر ہی پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں منعقدہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور وہ معمار قوم ہیں انہیں علم و ہنر سے منور کرتے ہوئے ان کی خداداد صلاحیتوں سے بھر پور استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے لہذا نوجوانوں کو مختلف فنون اور ہنر مندی میں تربیت یافتہ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے تاکہ نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر ان کو با عزت روزگار فراہم کیا جاسکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -