احتساب کا عمل جاری ر کھنا قومی تقاضہ ہے،سید بلال شیرازی

احتساب کا عمل جاری ر کھنا قومی تقاضہ ہے،سید بلال شیرازی

  

لاہور( جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے پانامہ کیس میں فیصلہ پر نااہل ہونے والے اسلام آباد سے نکل آئے اور لاہوری سیاست شروع ہوگی انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا استقبال کرنے والے اس بات کو ذہن نشین کرلیں کہ پانامہ کیس میں فیصلہ کے مطابق اب کیس نیب میں چلے گا اور نیب 6ماہ میں اس پر فیصلہ کرنے کا پابند ہوگا جس کے بعد لوٹی دولت برآمد ہوگی اور لندن فلیٹس اور بیرون ملک قائم کی گئی آف شور کمپنیوں کی دولت پاکستان واپس لائی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں یوتھ ونگ کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ احتساب کا عمل جاری رکھنا قومی تقاضہ ہے سیاست کو کرپشن سے پاک رکھا جائے ۔مالی اور اخلاقی بدعنوانیوں کے حامل افراد کو عوامی اور قومی مفادات کا داؤ پر لگانے نہ دیا جائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -