ن لیگ الیکشن میں شکست کے خوفسے گھبرائی ہو ئی ہے،یاسمین راشد

ن لیگ الیکشن میں شکست کے خوفسے گھبرائی ہو ئی ہے،یاسمین راشد

  

لاہور( جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کی این اے 120 سے نامزد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشدنے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ ٹیمپل روڑپر ڈور ٹوڈور کمپین کی اور گھر گھر جاکر عوام میں پمفلٹ تقسیم کیے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ (ن) لیگ این اے 120کے الیکشن میں شکست کے خوف سے سخت گھبرائی ہو ئی ہے ، (ن) لیگ کو ابھی تک حلقے میں کوئی ایسا امیدوار ہی نہیں مل رہا جو پی ٹی آئی کامقابلہ کر سکے ،جگہ جگہ (ن) لیگی کارکن پی ٹی آئی خواتین کو ہراساں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے کسی کارکن کو کچھ ہو ا تو شہباز شریف اس کے ذمہ دارہوں گے ، شہباز شریف اپنے گلوبٹوں کو لگام دیں ،نواز شریف اور شہباز کے حواریوں کو ماؤ ں ،بہنوں کی عزت کا کوئی خیال نہیں ہے ، اخلاقیات کا درس دینے والے شریف برادران میں اخلاقیات نام کی کوئی چیز نہیں ہے ،سات سالوں سے عائشہ احد اپنے حق کے لیے جنگ لڑ رہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اللہ کے بعد حلقے کی عوام میری سیکورٹی ہیں۔ پاکستان میں 50فیصدخواتین ووٹر ہیں ،گزشتہ الیکشن میں این اے 120میں حلقے کی خواتین نے پی ٹی آئی کو بڑی تعداد میں ووٹ دیے تھے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی نا اہلی اور این اے 120کے الیکشن میں شکست کے خوف کی وجہ سے پوری (ن) لیگ بو کھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے اور اس لیے گھٹیا حرکتوں پر اتر آئی ہے ، نواز شریف اور انکے حواریوں کی اصلیت پوری قوم کے سامنے عیاں ہو چکی ہے ۔بعد ازں عبدالمنا ن قادری کی قیادت میں انصاف لیبر کے وفد نے ملاقات کی اور این اے 120کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی سے تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر عندلیب عباس، آجاسم شریف ، طارق فیروز ، حاجی زاہد ، سید عدنان جمیل اور اختر حسین سمیت دیگر موجود تھے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -