پنجاب حکومت ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں،عزیزالرحمن چن

پنجاب حکومت ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں،عزیزالرحمن چن

  

لاہور( جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نااہل وزیر اعظم کے استقبال میں مصروف ہیں جبکہ مریض ہسپتالوں میں خوار ہو رہے ہیں۔ ایک عرصہ سے ڈاکٹروں کے مسائل حل نہیں کئے جا رہے حکومت ڈاکٹروں کے جائز مطالبات مانے تاکہ مریض خواری سے بچ سکیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی صحت کے شعبے سے متعلق سنجیدگی کا اندازہ پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی چھ روز سے جاری ہڑتال سے لگایا جا سکتا ہے۔ ابھی تک حکومت ینگ ڈاکٹروں کو ہسپتالوں میں نہیں لا سکی جس کی وجہ سے کئی مریضوں کی ہلاکتیں ہو چکی ہیں انہوں نے کہا کہ ان بے گناہوں کی ہلاکتوں کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے جو کئی روز گزرنے کے باوجود سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تسلسل سے سات سال سے اقتدار میں رہنے والے میاں شہباز شریف ابھی تک پنجاب کی عوام کو صحت کی بنیادی سہولیتیں مہیا نہیں کر سکے۔ ہسپتالوں کو پہلے ہی ڈاکٹروں کی کمی کا سامنا ہے ایسے حالات میں پنجاب حکومت کو ڈاکٹروں کے تحفظات کو دور کرنے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا طرزِ حکمرانی عوام کے لئے مسائل کھڑے کر رہا ہے لیکن حکمران اپنی کوتاہیوں کو ماننے کو تیار نہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -