چوبچہ انڈر پاس کا کام 90فیصد مکمل ، 14اگست کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا

چوبچہ انڈر پاس کا کام 90فیصد مکمل ، 14اگست کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا

  

لاہور( لیاقت کھرل) چوبچہ انڈر پاس کی تعمیر اور گڑھی شاہو پُل کی توسیع کا کام 90 فیصد مکمل ، 14 اگست کو چوبچہ انڈر پاس اور گڑھی شاہو پُل کو ٹریفک کے لئے کھولنے کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چوبچہ انڈر پاس کی تعمیر، گڑھی شاہو پُل کی توسیع سمیت شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کر دیا گیا ہے، جس میں چوبچہ انڈر پاس اور گڑھی شاہو پُل کی توسیع کا 90 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے اور چوبچہ انڈر پاس کی تعمیر اور گڑھی شاہو پُل کی توسیع کے کام کو مکمل کر کے رواں ہفتہ کے آخر میں ٹریفک کے لئے کھولنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے چوبچہ انڈر پاس کے ٹھیکیدار کا کہنا ہے کہ انڈر پاس کی تعمیر کا کام ساڑھے چار ماہ قبل شروع کیا گیا تھا اور اب تک انڈر پاس کی تعمیر کا کام 90 فیصد مکمل کر لیا گیا ہے جس میں 3888 پائلز کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ 42 گارڈرز کی تنصیب کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے اور صرف چند روز کا کام باقی رہ گیا ہے۔ اسی طرح گڑھی شاہو ہوٹل کی توسیع کا کام بھی 90 فیصد مکمل کر لیا گیا ہے جس میں گڑھی شاہو پُل کی توسیع کے لئے 19 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔ جس میں سے 90 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے اور 12 اگست یا پھر 14 اگست تک باقی کام مکمل کر لیا جائے گا۔ گڑھی شاہو پُل کی توسیع کے ٹھیکیدار انعام کا کہنا ہے کہ پُل کی بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور اب صرف پُل کا رنگ و روغن کیا جا رہا ہے جبکہ پی ایچ اے حکام کپ سٹور چوک میں فوارے نصب کر رہے ہیں۔ کپ سٹور چوک کی سڑک کی تعمیر بھی آج شام تک مکمل کر لی جائے گی۔ ٹھیکیدار کے مطابق گڑھی شاہو پُل کی بحالی سے شمالی لاہور کی 30 سے زائد آبادیوں کے ساڑھے چار کروڑ سے زائد مکین مستفید ہو سکیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -