یوتھ فورم فار کشمیر کا جشن آزادی تقریبات کے انتظامات کیلئے اجلاس

یوتھ فورم فار کشمیر کا جشن آزادی تقریبات کے انتظامات کیلئے اجلاس

  

لاہور(جنرل رپورٹر)یوتھ فورم فار کشمیر کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت چیف آرگنائزر طارق احسان غوری ایوان کشمیر لاہور میں منعقد ہوا ،اجلاس میں جشن آزادی کو جوش و خروش سے منانے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ،اورفیصلہ کیا گیا کہ اپنے مظلوم اور محکوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جشن آزادی کے موقع 14 اگست کو لاہور سمیت پورے ملک میں تقریبات ،سیمینارز،ریلیاں اور کشمیر کانفرنسز منعقد کی جائیں گی ۔جن سے متعدد سیاسی ،سماجی جماعتوں کے رہنماء قائدین خطاب کرینگے،اس سلسلہ میں لاہور میں" تکمیل پاکستان کشمیر بنے گا پاکستان "مشعل بردار جلوس نکالا جائیگا ۔اسلام آباد میں کشمیر سیمینار ،آزاد کشمیر میں کشمیر کارواں ،کوئٹہ میں کشمیر قافلہ ،پشاور میں کشمیر کنونشن اور کراچی میں کشمیر واک منعقد کی جائے گی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طارق احسان غوری نے کہا کہ کشمیر کانفرنسز اور ریلیوں کا بنیادی مقصد یوم آزادی کے موقع پر اپنے کشمیری بھائیوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان میں بسنے والی عوام جشن آزادی کی تقریبات میں اپنے کشمیری بھائیوں کو نہیں بھولی اوربھارت کا مکروہ، بھیانک اور سیاہ چہرہ اقوام عالم کے سامنے برہنہ کرینگے۔پاکستان کی تکمیل تب ہی ہو گی جب کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا ۔اجلاس میں صوبائی عہدیداران اور ضلعی کنوینئر ز نے شرکت کی ۔اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی بربریت و دہشت گردی کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی ۔نہتے نوجوانوں کی شہادت کیخلاف ایک قرارداد بھی پیش کی گئی ،جس میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ بھارتی درندگی کورکوانے میں اپناکردار اداکرے، ہم انشاء اللہ دنیا بھر کے ایوانوں میں کشمیر کی آواز پنچائیں گے۔اجلاس میں نور صمند بھٹی ،محسن اقبال،حافظ محمد عتیق،رانا آصف تبسم،کاشف منظور اور ڈاکٹر رابعہ خان نے شرکت کی 

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -