دیانتدار قیادت سے ملک قرض لینے والا نہیں قرض دینے والا بن سکتا ہے ، ذکراللہ مجاہد

دیانتدار قیادت سے ملک قرض لینے والا نہیں قرض دینے والا بن سکتا ہے ، ذکراللہ ...

  

لاہور (پ ر)امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملک میں دیانتدار قیادت سے ملک قرض لینے والا نہیں بلکہ قرض دینے والا ملک بن سکتا ہے ۔پاکستان وسائل سے مالا مال ملک ہے بدقسمتی سے حکمرانوں نے بیرونی قرضوں کی معیشت پر انحصار کر رکھا ہے جس کی وجہ سے ملکی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنماء حافظ سلمان بٹ ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد ، سیاسی کمیٹی کے صدر ضیاء الدین انصاری ، ایڈووکیٹ ،نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم ، سیکرٹری سیاسی کمیٹی لاہور چوہدری محمود الاحد ، جے آئی یوتھ لاہور کے صدر شاہد نوید ملک ، و دیگر نے شرکت کی ۔

۔انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار پربدعنوانوں اور قومی اداروں پر حکمرانوں کے مند پسند شخصیات اور کرپٹ افرادکا قبضہ ہے جبکہ ملک میں غریب اور متوسط طبقات کے لوگ تعلیم ، صحت ، پینے کا صاف پانی ،روزگارجیسی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -