ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا38واں یوم تاسیس، مرکزی عہدیداروں کا انتخاب

ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا38واں یوم تاسیس، مرکزی عہدیداروں کا انتخاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور )پ ر (امت مسلمہ کے تمام مکاتب فکر کی نمائندہ تنظیم "ورلڈ پاسبان ختم نبوت ؐ "کا 38واں یوم تاسیس انتہائی جوش وجذبہ کے ساتھ بھرپور اندازسے منایا گیا ۔یوم تاسیس کے تقاریب میں اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت ؐ اور ناموس رسالت ؐ کے مکمل تحفظ اور منکرین ختم نبوت ؐ فتنہ قادیانیت سمیت تمام فتنوں کے تعاقب کے ضمن میں تجدید عہد کیا گیا ۔جبکہ لاہو رمرکز تحفظ ختم نبوت ؐ میں سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کے سالانہ اجلاس میں ورلڈ پاسبان ختم نبوت ؐ )پاکستان (کے مرکزی عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا ۔جس میں مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی اور مولانا محمد الیاس چنیوٹی کو سر پرست میاں محمد اویس کو مرکزی نگران جبکہ علامہ محمد ممتاز اعوان اوچ شریف ضلع بہاولپور کو صدر اور چاروں مسالک سے مولانا شیخ محمد نعیم بادشاہ سلفی ، مفتی عاشق رضوی ، حافظ شعیب الرحمن قاسمی اور علامہ سید وقار نقوی کو نائب صدور ممتاز صحافی حافظ نیاز احمد بنگلانی جیکب آباد )سندھ (کو مرکزی جنرل سیکرٹری اور چاروں صوبوں سے مولانا محمد حنیف حقانی )پنجاب (ڈاکٹر محمد زاہد ربانی )خیبر پی کے (قاضی عبد الصبور علوی )سندھ ( مولانالطف اﷲ بروہی )بلوچستان(کو مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جبکہ سعود اعظم صدیقی کو فنانس سیکرٹری ، ڈاکٹر شاہد نصیر کو میڈیا ایڈوائزر ،عمر ممتاز اعوان کو ترجمان اورمحمد سلیم طوفانی کو رابطہ سیکرٹری منتخب کیا گیا ۔