سوشل میڈیا کے صارفین کیلئے خوشخبری،درجنوں نئے دیدہ زیب ایموجیز تیار

سوشل میڈیا کے صارفین کیلئے خوشخبری،درجنوں نئے دیدہ زیب ایموجیز تیار
 سوشل میڈیا کے صارفین کیلئے خوشخبری،درجنوں نئے دیدہ زیب ایموجیز تیار

  

سیلیکون ویلی(مانیٹرنگ ڈیسک)شروع میں ایموجیز کا خیال بڑا عجیب ہی لگتا تھا، مگر اب تو جہاں انٹرنیٹ کا عالمی دن نہیں منایا جاتا، وہیں ایموجیز کا دن ضرور منایا جاتا ہے۔گزشتہ 3 سال میں ایموجیز انسانی احساسات اور جذبات کی بھرپور عکاسی کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔اب ہر کوئی اسمارٹ فونز کی مدد سے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات اور خیالات کا اظہار الفاظ کے بجائے ایموجیز کے ذریعے کرتا ہے۔حال ہی میں جہاں ایموجیز کے عالمی دن کے موقع پر حجاب میں ملبوس لڑکی کا ایموجی متعارف کراتے ہوئے اسے اسمارٹ موبائل اور دیگر ویب سائٹس میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔وہیں اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ مزید 67 ایسے دلچسپ اور دلفریب ایموجیز تیار کیے گئے ہیں، جنہیں 2018 میں اسمارٹ فونز اور سوشل ویب سائٹس میں شامل کرلیا جائے گا۔

۔ایموجیز کو اسمارٹ فونز اور سوشل ویب سائٹس میں شامل کرانے اور ان کی تیاری میں اہم کردار ادا کرنے والے ادارے یونیکوڈ آرگنائیزیشن نے اراکین کی رضامندی سے 67 ایموجیز کو 2018 میں متعارف کرانے کی فہرست جاری کردی۔خیال رہے کہ ادارے کے اراکین میں فیس بک، ٹوئٹر، ایپل، گوگل، سام سنگ اور دیگر بڑے ادارے شامل ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -