یوٹیوب کی مقبول ترین ویڈیو کو 300 کروڑ ہٹس کا اعزاز حاصل

یوٹیوب کی مقبول ترین ویڈیو کو 300 کروڑ ہٹس کا اعزاز حاصل
 یوٹیوب کی مقبول ترین ویڈیو کو 300 کروڑ ہٹس کا اعزاز حاصل

  

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)یو ٹیوب پر سب سے مقبول ویڈیو نے 300 کروڑ یعنی 3 ارب ہٹس کا اعزاز حاصل کرلیا۔یو ٹیوب جب سے آیا ہے سب کی گنتی بتارہا ہے کون کتنا دیکھا جارہا ہے صرف ایک ’’کِلک‘‘ سے پوری دنیا کو پتا چل جاتا ہے۔اب کسی کو اعداد و شمار کا گورکھ دھندہ یا بلند و بانگ دعوے دھوکہ نہیں دے سکتے۔یو ٹیوب پر ہِٹس اور لائیکس سب کے سامنے ہوتے ہیں۔اب کوئی اس پر بھی محنت کر کے یا چالاکی سے آگے بڑھے وہ الگ بات ہے لیکن نمبرز گیم روز سب کے سامنے ہیں۔آئیے آپ کو اعداد و شمار کی اِس بھول بھلیوں میں لے چلتے ہیں۔ کچھ نمبرز آگے پیچھے بھی ہوسکتے ہیں کیونکہ اس جمع ضرب تقسیم کے کھیل میں گڑبڑ کا امکان ہمیشہ رہتا ہے اور یہاں اس دنیا میں سیکنڈوں میں ہزاروں لاکھوں کی دنیا بدل جاتی ہے۔یوٹیوب پر سب سے مقبول ویڈیو کا نام ہے ’سی یو اگین‘ یہ ویڈیو سانگ ہالی وڈ فلم ’فاسٹ اینڈ دی فیوریس7‘ کا اوریجنل ساؤنڈ ٹریک ہے۔یہ ویڈیو یو ٹیوب کی تاریخ کی پہلی ویڈیو ہے جسے بار بار دیکھنے والوں نے تین ارب یعنی 300,000,0000 بار دیکھ لیا ہے۔یہ گانا تقریبا 853 دن پہلے ریلیز ہوا یعنی اس گانے کو دنیا بھر میں اب تک صرف یو ٹیوب پر روزانہ اوسطاََ 35ل اکھ سے زائد بار دیکھا جاتا ہے۔

۔اس گانے میں فاسٹ اینڈ دی فیوریس سے شہرت پانے والے پال والکر کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا تھا

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -