ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری کے نام پر تجربات نہ کئے جائیں:جلال الدین
کراچی(یوا ین پی)ون ڈے کرکٹ میں اولین ہیٹ ٹرک کرنے والے سابق فاسٹ بالر اور مستند کوچ جلال الدین کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری اور مقابلے کے رجحان کے نام پر نت نئے تجربات نہ کئے جائیں۔ کوچنگ کی ذمہ داریوں کیلئے بیرون ملک جانے والے سابق ٹیسٹ کھلاڑی کا کہنا تھا کہ ہر سال فرسٹ کلاس کرکٹ میں نئے تجربات نے قومی کرکٹ کو تماشہ بنا دیا ہے۔