سی پی ایل،حسن علی نے اپنی ٹیم کو جتوادیا،مرد میدان قرار

سی پی ایل،حسن علی نے اپنی ٹیم کو جتوادیا،مرد میدان قرار
 سی پی ایل،حسن علی نے اپنی ٹیم کو جتوادیا،مرد میدان قرار

  

لاڈرہل (این این آئی) کیربیئن پریمیئر لیگ، سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس اور بارباڈوس ٹرائیڈنٹس نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ تفصیلات کے مطابق لیگ کے دوسرے میچ میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نے گیانا ایمزون واریئرز کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔ گیانا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 123 رنز بنائے ٗچاڈوک والٹن نے 60 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی بنائے۔ حسن علی نے 19 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ٗجواب میں سینٹ کٹس نے ہدف 19 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کارلوس براتھویٹ نے 31 رنز بنائے۔ حسن علی کو مرد میدان قرار دیا گیا۔ لیگ کے تیسرے میچ میں بارباڈوس ٹرائیڈنٹس نے جمیکا تلاواز کو 12 رنز سے شکست دی۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے۔ شعیب ملک 33 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ عماد وسیم اور سینٹوکی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جمیکا کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے۔ لینڈل سمنز 53 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔ عقیل حسین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -