ٹی 20 بلاسٹ،نوٹنگھم شائر نے ڈرھم کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

ٹی 20 بلاسٹ،نوٹنگھم شائر نے ڈرھم کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

  

نوٹنگھم(اے پی پی) نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ میں نوٹنگھم شائر نے ایلیکس ہیلز کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت ڈرھم کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم نے 184 رنز کا ہدف 14 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ایلیکس ہیلز نے 30 گیندوں پر 95 رنز بنائے۔ انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ گروپ کے میچ میں ڈرھم کاؤنٹی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔ مائیکل رچرڈسن نے 53 اور کپتان کفلین نے 42 رنز بنائے۔ سمیت پاٹیل، ایش سودھی اور مولینی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں نوٹنگھم شائر نے ہدف 13.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ایلیکس ہیلز نے دھواں دار بیٹنگ کی اور 30 گیندوں پر 95 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی اننگز میں نو چھکے اور نو چوکے شامل تھے۔ ویسلز 41 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -