قومی بیچ نیٹ بال چمپئن شپ آئندہ ماہ کھیلی جائے گی

قومی بیچ نیٹ بال چمپئن شپ آئندہ ماہ کھیلی جائے گی

  

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی بیچ نیٹ بال چمپئن شپ آئندہ ماہ 29 اگست سے کراچی میں شروع ہوگی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کی پندرہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، لاہور گرائمز سکول، لمز یونیورسٹی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یکم اور دو ستمبر کو بین الصوبائی اور انٹر ڈیپارٹمنٹ نیچ نیٹ بال چمپئن شپ کا انعقاد بھی ہوگا۔ چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -