کامن ویلتھ گیمز 5 سے 15 اپریل 2018تک کھیلے جائیں گے

کامن ویلتھ گیمز 5 سے 15 اپریل 2018تک کھیلے جائیں گے

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) کامن ویلتھ گیمز 5 سے 15 اپریل 2018تک کھیلے جائیں گے جن میں پاکستان سمیت 70 ممالک کے ایتھلیٹس مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ گیمز کے آرگنائزرز کے مطابق میگا ایونٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب 4 اپریل کو منعقد ہو گی جبکہ گیمز کا باضابطہ آغاز 5 اپریل سے ہو گا، ایونٹ کے ابتدائی روز ویمنز ٹرائی ایتھلون مقابلے میں پہلے گولڈ میڈل کا فیصلہ ہو گا۔ میگا گیمز میں مینز اینڈ ویمنز 100میٹر دوڑ کے فائنلز 9 اپریل کو منعقد ہوں گے جبکہ رگبی سیونز، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، نیٹ بال اور ٹیبل ٹینس ایونٹس کے طلائی تمغوں کا فیصلہ 15 اپریل کو ہو گا اور اسی روز اختتامی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -