پہلی پاکستان اوپن ٹین پن انٹرنیشنل بالنگ چمپئن شپ آئندہ سال کھیلی جائیگی

پہلی پاکستان اوپن ٹین پن انٹرنیشنل بالنگ چمپئن شپ آئندہ سال کھیلی جائیگی

  

راولپنڈی (صباح نیوز)پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام پہلی پاکستان اوپن ٹین پن انٹرنیشنل بالنگ چمپئن شپ آئندہ سال فروری میں راولپنڈی کے جناح پارک میں منعقد ہوگی۔ پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے سیکرٹری اعجاز الرحمن کے مطابق چمپئن شپ میں 20 سے زائد ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس ایونٹ کے انعقاد سے پاکستان میں ٹین پن بالنگ کے فروغ میں مدد ملے گی۔اس سے پہلے پاکستان میں کبھی بھی اس طرح کے ایونٹ کا انعقاد نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ جناح پارک راولپنڈی میں انٹرنیشنل بالنگ کلب کی تعمیر کا کام جاری ہے اور یہ دسمبر سے پہلے مکمل ہو جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ بالنگ کلب کی تعمیر پر بارہ سے تیرہ کروڑ روپے کی لاگت آئے گی اور اس میں سے وہ تمام سہولیات موجود ہوں گی۔ اسی کلب میں بین الاقوامی چمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -