چینی شہر ہانگژو 2022ء کے ایشین گیمز کی میزبانی کریگا

چینی شہر ہانگژو 2022ء کے ایشین گیمز کی میزبانی کریگا

  

بیجنگ (این این آئی) چینی شہر ہانگژو 2022ء میں شیڈول ایشین گیمز کی میزبانی کرے گا۔ ہانگژو میگا گیمز کی میزبانی کرنے والا چین کا تیسرا شہر بن جائے گا، اس سے قبل بیجنگ اور گوانگ ژو بھی میگا گیمز کی میزبانی کر چکے ہیں، بیجنگ نے 1990ء اور گوانگ ژو نے 2010ء میں گیمز کی میزبانی کی تھی۔ اولمپک کونسل آف ایشیا (او سی اے) چینی شہر ہانگژو کو میگا گیمز کی میزبانی دینے کے فیصلے کی تصدیق پہلے ہی کر چکا ہے ۔ اس سے قبل بیجنگ بھی 2022ء ونٹراولمپکس گیمز کی میزبانی کا حق حاصل کر چکا ہے۔

جس کا مطلب ہے کہ چین ایک ہی سال میں دو بڑے میگا گیمز کی میزبانی کرے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -