13دفعہ کاموٹربائیک ورلڈ چیمپیئن سٹار و زندگی کی ریس ہار گیا

13دفعہ کاموٹربائیک ورلڈ چیمپیئن سٹار و زندگی کی ریس ہار گیا
 13دفعہ کاموٹربائیک ورلڈ چیمپیئن سٹار و زندگی کی ریس ہار گیا

  

بارسلونا(آن لائن)ہسپانوی موٹر سائیکل سٹار و 13دفعہ کا ورلڈ چیمپیئن زندگی کی ریس ہار گیا،حادثے کے8روز بعد تک زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ایجل نیتو دم توڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق ہسپانوی موٹر سائیکل لیجنڈ سٹار اور 13 بار کا ورلڈ چمپیءں ایجل نیتو موٹر سائیکل کے حادثے میں زندگی کی ریس ہار گیا، ایجل نیتو اپنی موٹر بائیک پر ابیزا سے سانتا اولالیا جا رہے تھے کہ وہ پیچھے سے آنے والی کار کے ساتھ ٹکڑا کر شدید زخمی ہو گئے جن کوفوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا ، 8 دن زندگی اور موت کی کشمکش سے لڑتے رہے مگر ڈاکٹرز کی سر توڑ کوشش کے باوجود گزشتہ روز دم توڑ گئے۔ ان کی ہلاکت پر سپین بھر کی سپورٹس ایسویشنز اور سپورٹس لورز نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -