آپریشن ردالفساد ، کوہلو اورڈیرہ بگٹی میں 4دہشتگرد ہلاک ، متعدد کمین گاہیں تباہ ، راولپنڈی میں بھی بڑی تخزیب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

آپریشن ردالفساد ، کوہلو اورڈیرہ بگٹی میں 4دہشتگرد ہلاک ، متعدد کمین گاہیں ...

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے،تازہ کارروائیوں میں صوبہ بلوچستان کے علاقے کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں ایف سی نے چار دہشت گرد ہلاک کر دیئے جبکہ راولپنڈی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیاہے۔ پا ک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئر کور نے بلوچستان کے علاقے کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں دہشت گر د وں کیخلاف کارروائی کرکے چار دہشت گرد ہلاک کردیئے ،کارروائی میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے، دہشت گردوں کی جوابی فائرنگ سے ایک ایف سی جوان معمولی زخمی ہوا۔دریں اثناء راولپنڈی میں خفیہ اطلاع پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے چکلا لہ ریلوے سٹیشن پر کارروائی کے دوران اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا ،پکڑے جانیوالے سامان میں مشکوک موٹر سائیکل ، تین بندوقیں ، مشین گن او ر گولیاں شام تھیں ، پولیس ذرائع کا کہنا ہے دہشتگرد چکلالہ ریلوے سٹیشن کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، بم ڈسپوزل سکواڈ نے سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ریلوے سٹیشن پر سرچ آپریشن بھی کیا ۔

آپریشن ردالفساد

مزید :

علاقائی -