مصالحتی عدالتوں، لاہور چیمبر کے مصالحتی سنٹر کی نگرانی کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم

مصالحتی عدالتوں، لاہور چیمبر کے مصالحتی سنٹر کی نگرانی کیلئے تین رکنی کمیٹی ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر،نمائندہ پاکستان)مصالحتی عدالتوں اور لاہور چیمبر کے مصالحتی سنٹر کی نگرانی کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد انوارالحق کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصورعلی شاہ کی منظوری کے بعد تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد انوارالحق کی سربراہی میں جسٹس شاہد بلال حسن اور ظفر اقبال کلانوری اس کمیٹی میں شامل ہیں۔ کمیٹی پنجاب بھر کے اضلاع میں مصالحتی عدالتوں کی تعداد اور ان کی کارکردگی بڑھانے کے لئے اقدامات کرے گی۔ کمیٹی لاہور چیمبر آف کامرس میں کاروباری تنازعات کے مزید کیسز بھیجنے کے اقدامات کا جائزہ لے گی۔ذرائع کے مطابق کارکردگی کے پیش نظر اب ہر ضلع میں مصالحتی عدالتوں کی تعداد مزید بڑھائی جائے گی۔ مصالحتی عدالتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی کا اجلاس رواں ماہ متوقع ہے۔

کمیٹی

مزید :

علاقائی -