سندھ میں فنڈز کا صحیح استعمال کیا جائے توصوبے کی تقدیربدل سکتی ہے،محمد زبیر

سندھ میں فنڈز کا صحیح استعمال کیا جائے توصوبے کی تقدیربدل سکتی ہے،محمد زبیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرپورخاص(صباح نیوز)گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ سندھ کو ملنے والے فنڈز کا صحیح استعمال کیا جائے توصوبے کی تقدیربدل سکتی ہے،سی پیک سمیت(ن)لیگ نے جتنے بھی منصوبے شروع کئے ہیں وہ جاری رہیں گے،وزیراعظم کی نااہلی پرلوگو ں میں پائے جانے والا غم وغصہ جائزہے، (ن)لیگ فیصلے پرنظرثانی کے لیے عدالت جائے گی۔میرپورخاص میں لیگی کارکنوں اورتاجربرادری سے خطاب میں گورنرسندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں، 2013 کے مقابلے میں سندھ کو ڈبل فنڈز مل رہے ہیں، اگریہ پیسے صحیح خرچ کئے جائیں تو صوبے کی تقدیر بدل سکتی ہے، گورنرہاؤس کے دروازے ہر ایک کے لیے کھلے ہیں جب کہ سندھ کے لوگوں کا حق ان کودلا کر رہوں گا۔گورنر سندھ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کیا، نواز شریف نے عوام میں جانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیراعظم کی نااہلی پرلوگو ں میں پائے جانے والا غم وغصہ جائزہے، (ن)لیگ فیصلے پرنظرثانی کے لیے عدالت جائے گی۔ سی پیک کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک معاشی دھماکا ہے، سی پیک سے پورے ملک کوفائدہ پہنچے گا، سی پیک سمیت (ن)لیگ نے جتنے بھی منصوبے شروع کئے ہیں وہ جاری رہیں گے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اگلے ہفتے کراچی آئیں گے جب کہ اگلے مہینے کراچی سے میرپورٹرین کا بھی افتتاح ہو جائے ۔
محمد زبیر

مزید :

علاقائی -