ایکسپو سنٹر میں کتاب میلہ، اتوار کے روزشہریوں کا تانتا بندھا رہا

ایکسپو سنٹر میں کتاب میلہ، اتوار کے روزشہریوں کا تانتا بندھا رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خصوصی رپورٹ)ایکسپو سنٹر جوہر ٹاؤن لاہورمیں جاری 5 روزہ پریمیئرکتاب میلے کے چوتھے روز اتوار کی چھٹی کے باعث لوگوں نے بھرپور شرکت کی ۔سارا دن شہریوں کا تانتا بندھا رہا۔شہری مذہبی،ادبی اور سیاسی کتب میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔کتاب میلے میں فیملیز نے خصوصی طور پرشرکت کی۔ بچوں کی لرننگ بکس کے سٹالز والدین اور بچوں کی توجہ کامرکز بنے رہے۔ نامور مزاحیہ شاعر سید سلمان گیلانی شرکاء کو اپنی شاعری سے محظوظ کرتے رہے۔روحانی معالج مولانا طارق چغتائی نے شہریوں کو مفید مشورے دیئے۔ بچوں میں پینٹنگز کے مقابلے ہوئے۔کتاب میلہ آج آخری دن 7اگست بروز پیرصبح 11سے رات9بجے تک جاری رہے گا۔کتاب میلے میں ملک بھر سے 250سے زائد صفِ اول کے بک سیلرز اور پبلشرزنے سٹالز لگائے ہیں جہاں 50 فیصد تک رعائتی قیمتوں پرہر موضوع کی کتابیں دستیاب ہیں۔ اس منفردکتاب میلے کا اہتمام اردو بازار لاہورکے پبلشرزنے کیا ہے۔پریمیئرکتاب میلے کے کوآرڈی نیٹرجمال الدین افغانی نے بتایا کہ اتوار کے روزریکارڈ تعداد میں شہریوں نے کتاب میلے میں شرکت کرکے علم اور کتاب سے محبت کابھر پوراظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کتاب میلے میں یچوں کیلئے خصوصی پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں ۔ کتاب دوستی سے دہشت گردی کیخلاف قومی ہم آہنگی اور یکجہتی کا پیغام لوگوں تک پہنچے گا۔
یکسپو سنٹر

مزید :

علاقائی -