امریکی صدرکا پاکستان سے متعلق بیان ہرزہ سرائی ہے :رحمان ملک

امریکی صدرکا پاکستان سے متعلق بیان ہرزہ سرائی ہے :رحمان ملک

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر داخلہ اور سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے بھارت افغانستان کے ذریعے دہشت گردی کی پشت پناہی کررہاہے،بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پرروزانہ سیز فائر کی خلاف ورزی کی جاتی ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق رحمان ملک کااپنے ایک بیان میں کہنا تھا بھارت افغانستان میں اپنی کٹھ پتلیوں کے ذریعے خطے میں گندی سیاست کررہاہے ،یہی نہی افغانستان اور بھارت امریکہ کوپاکستان کیخلاف بھڑکارہے ہیں جبکہ جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جاتی ہے لیکن پاکستان اس کے باوجود بھی خطے کی خوشحالی کیلئے پرامن اقتصادی سرگرمیوں میں مصروف ہے ۔ ڈ و نلڈٹرمپ کابیان حقائق کے منافی ہے اور ہمیں امریکی صدرکے پاکستان کوپالیسیاں بدلنے کے بیان پرتحفظات ہیں۔

مزید :

علاقائی -