شاہدخاقان عباسی سٹپنی وزیراعظم ، الیکشن بہت دوردیکھ رہاہوں شیخ رشید

شاہدخاقان عباسی سٹپنی وزیراعظم ، الیکشن بہت دوردیکھ رہاہوں شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شاہدخاقان عباسی اسٹپنی وزیراعظم ہیں ، الیکشن بہت دوردیکھ رہاہوں اس سسٹم کولپیٹانہیں جاناچاہئے ، سپریم کورٹ سے درخواست ہے بدھ سے پہلے والیم ٹین کھول دیا جائے ،، نوازشریف این آر او چاہتے ہیں ، وہ سول حکومت ختم کراناچاہتے ہیں نہیں چاہتے کہ حدیبیہ کیس کھلے ۔نوازشریف اپنے بھائی شہبازشریف کے ساتھ مخلص نہیں ،مریم نوازاورکلثوم نوازشہبازشریف کوتسلیم نہیں کرتیں ،چودھری نثاراب ڈرائیونہیں کریں گے ،قوم عدلیہ اورفوج کے ساتھ کھڑی ہے ۔ فوج کبھی نہیں چاہے گی کہ نظام خراب ہونئے انتخابات ہوئے تونیااتحادبھی ہوگاسلیکشن ہوئی تواللہ حافظ۔نجی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں وزیراعظم کو مناظرے کا چیلنج کرتاہوں اگرمیں ثابت نہ کرسکاکہ دنیاکی سب سے مہنگی ایل این جی لی گئی تومیں استعفیٰ دیدوں گا،اوراگرمیں نے ثابت کردیاتووزیراعظم استعفیٰ دیں گے ۔ سٹپنی وزیراعظم ایک ڈاکومنٹ لندن لے گئے ہیں قطرکا۔ یہ قومی اسمبلی میں ہے ،میں قومی اسمبلی میں گیاتوکہاسینٹ میں ہے۔یہ سب سے بڑاجھوٹاوزیراعظم ہے ۔ میں نے کہاتھاکہ میں اس اسمبلی میں موجودرہوں گاجبکہ نوازشریف نہیں رہیں گے اورایساہوگیا،میری ایک سیٹ ہے لیکن جو میں نے کرناتھاکرلیا۔نوازشریف کے کیسزسترہ سال پہلے بندہوچکے تھے اب ان کے خلاف 19کیسزکھلنے جارہے ہیں ۔ طاہرالقادری وطن واپس آرہے ہیں ،ممکن ہے کہ نوتاریخ تک وہ داتادربارمیں بیٹھے رہیں ،ممکن ہے کہ میں بھی ان کے پاس جاؤں ۔طاہرالقادری چوبیس گھنٹے داتادرباربیٹھ گئے تونوازشریف جی ٹی روڈپرہی رہ جائیں گے ۔نوازشریف نہیں چاہتے کہ حدیبیہ کیس کھلے ،اس کیس میں انہوں نے سپریم کورٹ سے سات دن کی مہلت مانگی ہے جوآج ختم ہوگئی ۔اس کیس میں شہبازشریف ،نوازشریف اوران کی اولادیں جیل جائیں گے ،اس سے قبل یہ نظام کوتوڑدیں گے ۔شیخ رشیدنے کہاکہ فوج کی دوقسمیں ہیں اورایک مشرف کی طرح کی اوردوسری ضیاء الحق کی طرزکی ۔نوازشریف گیٹ نمبر4کی پیداوارہیں جنرل قمرجاویدباجوہ کوسمجھنے میں نوازشریف نے غلطی کی ۔سپریم کورٹ کوآنے والے تین ججزنے نوازشریف کونااہل کہاہے ۔نوازشریف کوپہلے بھی کہاتھااستعفیٰ دیدیں ،ملکی سالمیت سے مت کھیلیں ،یہ دولت کام نہیں آئے گی ،نہ ہی کوئی شخص آپ کے کام آسکے گا،نوازشریف ڈبونے میں سیف الرحمن کاسب سے بڑاکردارہے ۔آپ نے اپنے باپ کی قبرخراب کی ہے ۔ فوج کواس ملک کی فکرہے ۔سی پیک میں حکومت نے سب سے مہنگافراڈکیا۔35ارب ڈالرچارسال میں قرضے لئے ،۔ملکی برآمدات تباہ ہوگئی ہیں ۔اگرانہوں نے دوبارہ این آراوکیاتومیں سپریم کورٹ کے باہردھرنادوں گااوردوبارہ کیس لڑوں گا۔ ایم کیوایم کوگولی دی گئی ۔انہوں نے اپنے منہ کالے کرائے ہیں ،انہیں اکیس روپے بھی نہیں ملیں گے ۔
شیخ رشید

مزید :

علاقائی -