سپریم کورٹ کو نواز شریف کی سیاسی سرگرمیوں کا نوٹس لینا چاہیے:زاہدافضل

سپریم کورٹ کو نواز شریف کی سیاسی سرگرمیوں کا نوٹس لینا چاہیے:زاہدافضل

  

جوہانسبرگ(فہیم شبیر سے) تحریک انصاف جنوبی افریقہ کے رہنما زاہد افضل نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو نواز شریف کی سیاسی سرگرمیوں کا نوٹس لینا چاہیے،تاحیات نااہل ہونے والے سابق وزیر اعظم اسلام آباد میں بیٹھ کر پنجاب ہاؤس اور سرکاری وسائل استعمال کرکے عدالتی فیصلوں کا کھلم کھلامذاق اڑارہے ہیں اسی طرح جعلی او ر جانبدار سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا اپنے منصب کی پرواہ کیے بغیرلاہور میں سیاسی آقا کی استقبالیہ سرگرمیوں میں شریک ہونا مضحکہ خیز امر ہے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ان دونوں معاملات کا از خود نوٹس لینا چاہیے ۔زاہد افضل نے مزید کہا کہ عوام کی خون پسینے کی کمائی اور ٹیکسوں سے بنائے جانے والے ادارے ملک وقوم کی امانت ہیں،ان کونواز خاندان کی ذاتی جاگیر سمجھ کر استعمال کیا جارہا ہے،پنجاب ہاؤس میں سیاسی چمچہ گیروں نے ایک مجرم کا استقبال کرکے ثابت کیا ہے کہ ان کی نظروں میں آئین اور قانون کی کوئی اہمیت نہیں۔

مزید :

عالمی منظر -