سوئی گیس ٹیم نے دو مقامات پر تین کروڑ روپے کی گیس چوری پکڑ لی

سوئی گیس ٹیم نے دو مقامات پر تین کروڑ روپے کی گیس چوری پکڑ لی

  

لاہور( خبرنگار) سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن کی یو ایف جی ٹیم نے دو مقامات پر چھاپہ مار کر تین کروڑ روپے کی گیس چوری پکڑ لی ہے۔ ٹیم نے فیروز پور روڈ پر نصیر آباد کے علاقہ میں چھاپہ مارا تو وہاں ایک ڈائنگ فیکٹری میں گھریلو میٹر سے گیس چوری کی جا رہی تھی ور گیس کمپنی کو 90 سے 95 لاکھکا سالانہ نقصان پہنچایا جا رہا تھا۔ اسی طرح غازی روڈ پر چھاپہ ماراگیا تو وہاں پر نٹ بولٹ تیار کرنے والی فیکٹری میں دو گھریلو میٹروں سے گیس چوری کی جا رہی تھی۔ فیکٹری کے مالک نے دونوں گھریلو میٹروں کو بند کر رکھا تھا اور سالانہ ڈیڑھ سے دو کروڑ روپے کی گیس چوری کی جا رہی تھی ۔ جی ایم سوئی گیس قیصر مسعود کے مطابق دونوں فیکٹریوں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کروانے کے علاوہ تین کروڑ روپے تک جرمانہ کا بل ڈالا جا رہا ہے۔

گیس چوری

مزید :

علاقائی -