نوازشریف کے پارٹی اجلاسو ں کی صدارت کا الیکشن کمیشن نوٹس لے،فردوس عاشق

نوازشریف کے پارٹی اجلاسو ں کی صدارت کا الیکشن کمیشن نوٹس لے،فردوس عاشق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ( این این آئی) تحریک انصاف کی رہنماء ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ سے نااہل ہونے کے بعد بھی سابق وزیراعظم میا ں نواز شریف بڑی ڈھٹائی کیساتھ مسلم لیگ (ن) کے مشاورتی اجلاسو ں کی صدارت کررہے ہیں حالانکہ وہ نااہل ہونے کے بعد اپنی جماعت کے سربراہ و صدر بھی نہ رہے ہیں اور ان کی جماعت کا نام مسلم لیگ (ن) بھی نہ رہا ہے اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فوری طور پر قانونی کارروائی کرنی چاہئے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ ڈاکٹر فردوس نے کہا کہ کتنے ستم کی بات ہے کہ مسلم لیگ (ن) والے کہتے تھے کہ سپریم کورٹ کے ججز جو بھی فیصلہ کریں گے وہ اس کو من وعن تسلیم کریں گے اور اب فیصلہ آنے کے بعد اس کو تسلیم کرنے سے مکمل طور پر انکاری ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ہونے والی تمام سازشیں ناکام ہو کر رہ جائیں گی اورمسلم لیگ (ن) والوں کو مُنہ کی کھانا پڑے گی ۔ انھوں نے مزید کہا کہ حلقہ این اے 120میں تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گی۔
فردوس عاشق

مزید :

علاقائی -