قطر نے غیر ملکیوں کیلئے مستقل شہریت کا قانون منظور کر لیا ،اقامتی کارڈ جاری ہونگے

قطر نے غیر ملکیوں کیلئے مستقل شہریت کا قانون منظور کر لیا ،اقامتی کارڈ جاری ...

  

دوحہ (اے این این)قطر نے اپنے ہاں کام کرنے والے غیر ملکیوں کیلئے مستقل شہریت کا قانون منظور کرلیا، خلیج کے خطے میں قطر پہلا ملک ہے جس نے ایسا قانون منظور کیا ہے۔قطر کی کابینہ نے بعض غیر ملکیوں کو مستقل اقامتی کارڈزکے اجرا کیلئے بل کی منظوری دی ہے۔اس قانون کے تحت شرائط پر پورا اترنے والے غیر ملکیوں کو قطری شہریوں جیسے حقوق حاصل ہوں گے۔ایسے غیرملکیوں جنہیں قطر کی شہریت حاصل ہوگی انہیں اور ان کے بچوں کو صحت و تعلیم کی سہولتیں حاصل ہوں گی۔مستقل شہریت کا درجہ حاصل کرنے والے غیر ملکی قطر کے ویلفیئر سسٹم سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔دستیاب معلومات کے مطابق جن غیر ملکیوں کو مستقل اقامتی کارڈ جاری کیے جائیں گے، انہیں قطریوں کے بعد فوج اور سول محکموں میں ملازمتوں میں بھی ترجیح دی جائے گی۔

قطر

مزید :

علاقائی -