رواں سال کا دوسرا چاند گرہن آج پاکستان میں جزوی طور پر نظر آئیگا

رواں سال کا دوسرا چاند گرہن آج پاکستان میں جزوی طور پر نظر آئیگا

  

لاہور (آن لائن) رواں سال 2017کا دوسرا چاند گرہن آج پیر کو ہوگا جو مغربی ایشیاء کے ممالک آسٹریلیا ،انٹاریکٹیکا ،افریقہ ، یورپ، میں دیکھا جاسکے تاہم پاکستان میں جزوی طور پر نظر آئے گا محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کے دوسرے چاند گرہن 7آگست کی رات پاکستانی وقت کے مطابق 8بج کر50منٹ پر شروع ہوگا اور 11بج کر20منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا اور چاند گرہن ایک بج کر 51منٹ پر ختم ہوجائے گا یادرہے کہ اس قبل 11فروی کو پہلا چاند گرہن ہوا تھا دریں اثنا 2017 کا دوسرا سورج گرہن 21اگست کو ہوگا

چاند گرہن

مزید :

علاقائی -