20کروڑ کے ناجائزاثاثے ،نیب کی کارروائی، کمشنر آفس کوئٹہ کا سپرٹنڈنٹ گرفتار

20کروڑ کے ناجائزاثاثے ،نیب کی کارروائی، کمشنر آفس کوئٹہ کا سپرٹنڈنٹ گرفتار

  

لاہور ( خبر نگار) قومی احتساب بیورو بلوچستان نے کمشنرآفس کوئٹہ کے سپرٹنڈنٹ کو 20 کروڑ مالیت کے ناجائزاثاثے بنانے کے الزام میں لاہور سے گرفتار کر لیا۔ترجمان نیب بلوچستان کے مطابق کمشنر آفس کوئٹہ کے ذیلی دفتر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کوئٹہ کے گریڈ 16 کا ملازم طلعت اسحاق راولپنڈی، لاہو ر اور کوئٹہ میں 20 کروڑ مالیت کے بنگلوں پلاٹس اور مہنگی گاڑیوں کا مالک نکلا۔ نیب بلوچستان کی انویسٹی گیشن ٹیم نے ملزم کے بنائے گئے اثاثوں کا کامیابی سے سرا غ لگاکر ملزم کو لاہور سے گرفتار کر لیا عدالت سے ملزم کا ریمانڈ حاصل کرکے تفتیش کو اگے بڑھایا جائے گا۔

کوئٹہ کا سپرٹنڈنٹ گرفتار

مزید :

علاقائی -