امن مشن میں حصہ لینے کیلئے دو چینی ہیلی کاپٹر مشرقی سوڈان پہنچ گئے

امن مشن میں حصہ لینے کیلئے دو چینی ہیلی کاپٹر مشرقی سوڈان پہنچ گئے

  

خرطوم (آئی این پی)چین کی پہلی امن ہیلی کاپٹر یونٹ کے دو ہیلی کاپٹر مشرقی سوڈان کے ڈرفر ایریا میں ای ون فیشر ایئرپورٹ پر پہنچ گئے ہیں ، ان ہیلی کاپٹروں میں 15فوجی اور دو ٹن سامان بھی موجود تھا ،دونوں ہیلی کاپٹر خرطوم کے بین الاقوامی ہوائی اڈا سے روانہ ہوئے اور چار گھنٹے میں 900کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے منزل مقصود تک پہنچے ۔یونٹ کمانڈر چین وین لانگ نے بتایاہے کہ ہیلی کاپٹروں کے عملے کا عزم پختہ اور اپنے فرائض ادا کرنے کے لئے ان میں بھرپور اعتماد تھا ، اس لئے انہوں نے امن مشن بحفاظت مکمل کیا ،ہیلی کاپٹر کے ایک پائلٹ شینگ منگ نے بتایا کہ خراب موسم اور جنگی صورتحال کے باعث یہ مشن بڑا مشکل تھا تا ہم ان کے سامنے چین کے وقار کا سوال تھا ،چین کے پہلے ہیلی کاپٹر یونٹ میں 24افراد دو گروپوں میں خرطوم پہنچے تھے جبکہ دیگر فوجی دوسرے دو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے جلد پہنچ جائیں گے، سوڈان میں چین کے 2515 افراد امن مشن میں کام کررہے ہیں یہاں وہ اپنے زندگیاں خطرے میں ڈال کر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔

مزید :

عالمی منظر -