امریکی ریاست منی سوٹا کی مسجد میں شرپسند بم پھینک کر فرار، آک لگ گئی

امریکی ریاست منی سوٹا کی مسجد میں شرپسند بم پھینک کر فرار، آک لگ گئی

  

منی سوٹا(این این آئی)امریکی ریاست منی سوٹا کی مسجد میں شرپسند بم پھینک کر فرار ہوگئے، بم حملے سے بلو مینگٹن کے دارالفاروق اسلامی مرکزمیں آگ لگ گئی اورپیش امام کے دفترکو نقصان پہنچا۔مسجدانتظامیہ نے حملہ آورکی نشاندہی کرنے والیکے لیے10ہزارڈالرانعام کااعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دارالفاروق اسلامی مرکزمیں لگنے والی آگ پر قابو پالیاگیا ہے، حملے کے وقت نماز فجر کی تیاری کی جارہی تھی۔عینی شاہد اسد زمان کا کہنا تھا کہ حملے کے وقت مسجد میں 12 سے زائد افراد موجود تھے ۔مسجدانتظامیہ نے حملہ آورکی نشاندہی کرنے والیکے لیے10ہزارڈالرانعام کااعلان کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -