ملت پارک ، ڈاکو گھر میں گھس آئے ، 8لاکھ نقدی ، 90تولے طلائی زیورات لو ٹ کر فرار ، ڈاکوؤ کو روکنے پر ٹریفک وارڈن پر تشدد

ملت پارک ، ڈاکو گھر میں گھس آئے ، 8لاکھ نقدی ، 90تولے طلائی زیورات لو ٹ کر فرار ...

  

لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں و چوروں نے متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون،کاروں وموٹرسائیکلوں سمیت دیگر سامان سے محروم کردیامزاحمت پر ٹریفک وارڈن پر تشدد کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملت پارک کے علاقہ اتحاد کالونی محمد احسن کے گھر سے چار ڈاکوگھس گئے ۔ اور گھر سے لوٹ مار کے دوران 8لاکھ روپے نقدی اور 90تولے طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا، اور فرار ہوگئے ۔نواب ٹاؤن میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے پتوکی سے لاہور میں شادی پر آنیوالی فیملی کو لوٹ لیا۔قریب کھڑے ٹریفک وارڈن نے ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے ٹریفک وارڈن پر اسلحہ تان لیا۔ اور تشدد کیااور فرار ہوگئے۔ساندہ میں ڈاکوؤں نے جمیل اور فیملی سے 4لاکھ33ہزار روپے مالیت کی نقدی ، طلائی زیورات وموبائل فون، رائے ونڈ سٹی میں ڈاکوؤں نے فواد سے 3لاکھ کی نقدی و موبائل فون،چوہنگ میں ڈاکوؤں نے اشفاق اور اس کی فیملی سے 2لاکھ کی نقدی وطلائی زیورات چھین لئے۔ جوہر ٹاؤن میں عادل کو لوٹ لیا گیا۔ مصطفی آباد میں ڈاکوؤں نے سلیم سے 1لاکھ کی نقدی و موبائل فون، شاہدرہ میں ڈاکوؤں نے افضال علی سے 3لاکھ25ہزار مالیت کی نقدی، موبائل فون، اسلام پورہ ڈاکوؤں نے سلیم سے 85ہزار روپے وموبائل فون اوراچھرہ میں ڈاکوؤں نے شاہد سے 1لاکھ60ہزار کی نقدی وموبائل فون چھین لیا۔علاوہ ازیں نصیر آباد، ستوکتلہ سے کاریں جبکہ شاہدرہ ، بادامی باغ، لاری اڈہ سے موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں ۔

مزید :

علاقائی -