اسلام پورہ ،تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 40سالہ راہگیر جاں بحق

اسلام پورہ ،تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 40سالہ راہگیر جاں بحق

  

لاہور ( خبرنگار) اسلام پورہ کے علاقے میں تیز رفتار موٹرسائیکل سوار نے پیدل سڑک عبور کرنے والے 40سالہ شخص کو ٹکر مار کر ہلاک کر دیا ۔ موٹرسائیکل سوارخود بھی زخمی ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اسلام پورہ کے علاقے بند روڈ پر شبلی ٹاؤن ساندہ کا رہائشی نظام دین کسی کام کے سلسلہ میں پیدل جا رہا تھا ۔ مخالف سمت سے تیز رفتار موٹرسائیکل سوار بابر علی نے ٹکر مار دی ۔حادثے میں موٹر سائیکل سوار اور راہگیر دونوں زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں نظام دین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا متوفی کے بھائی طارق کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔

مزید :

علاقائی -