بھیکے وال موڑ پر پولیس ناکہ، مشکوک کار سوار گاڑی چھوڑ کر فرار ، 33کلو ہیروئن برآمد

بھیکے وال موڑ پر پولیس ناکہ، مشکوک کار سوار گاڑی چھوڑ کر فرار ، 33کلو ہیروئن ...

  

لاہور ( خبرنگار)بھیکے وال موڑ پر محکمہ ایکسائز کی جانب سے ناکے پر مشکوک گاڑی کو روکا گیا ،اس دوران کار سوار فرا ر ہونے میں کامیاب ہو گیا ،گاڑی سے 33کلو اعلیٰ کوالٹی کی کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ڈی ایس پی اقبال ٹاؤن سرکل کے مطابق ناکہ پرمشکوک کار کو روکا گیا تو ڈرائیور گاڑی سے اتر کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ گاڑی کی تلاشی لی تو اندر سے 33کلو اعلیٰ کوالٹی کی کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد ہوئی ہے پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ایکسائز نے بھیکے وال موڑ پر ناکہ لگایا ہوا تھا۔ محکمہ ایکسائز کے انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -