گلالئی عمران خان معاملہ ، سپیکر قومی اسمبلی نے مستقل اخلاقیات کمیٹی قائم کرنیکی منظوری دیدی

گلالئی عمران خان معاملہ ، سپیکر قومی اسمبلی نے مستقل اخلاقیات کمیٹی قائم ...

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمیں عمران خان پر عائشہ گلالئی کے الزامات کے بعد سپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق نے مستقل طور پر اخلاقیات کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دیدی، کمیٹی 20ارکان پر مشتمل ہوگی جس میں 13حکومتی اور7اپوزیشن اراکین شامل ہونگے ۔ ذرائع کے مطابق سابق رہنما تحریک انصاف عائشہ گلالئی کے عمران خان پر الزامات کے بعد قومی اسمبلی کی خصوصی اخلاقیات کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی تجویز اسمبلی سیشن میں پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے دی جسے سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر قانون زاہد حامد کیساتھ مشاورت سے کمیٹی کے قیام کی یقین دہائی کرائی تھی،گزشتہ روز مشاورت مکمل ہونے پر سپیکر ایاز صادق نے مستقل خصوصی اخلاقیات کمیٹی کے قیام کی منظوری دیدی ،اخلاقیات کمیٹی آئندہ 2روز میں قائم کردی جائے گی جس کے بعد عمران خان اور عائشہ کلالئی معاملہ بھی اسی 20رکنی کمیٹی کے سپرد کیا جائے گا جو اس کی تحقیقات کے بعد سپیکر کو رپورٹ پیش کرے گی، اس کے علاوہ آئندہ بھی کسی بھی رکن کو دوسرے رکن سے شکایات پر معاملہ اخلاقیات کمیٹی ہی دیکھے گی۔

اخلاقیات کمیٹی

مزید :

صفحہ اول -